ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی شہر الرقہ آزادی کے قریب

شامی شہر الرقہ آزادی کے قریب

Fri, 22 Sep 2017 00:51:25    S.O. News Service

دمشق،21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)شام میں اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ مانے جانے والے شہر الرقہ کے کئی علاقوں پر کرد جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران کرد جنگجو کے اتحاد (ایس ڈی ایف) کی پیش قدمی کی وجہ سے شہر کا نوے فیصد علاقہ اب آئی ایس سے آزاد ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی ایک اہم دفاعی چوکی سے بھی آئی ایس کے جنگجو پسپا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرد جنگجوؤں نے الرقہ کو اطراف سے گھیرا ہوا ہے۔ اس وقت شہر کے مرکز کا ایک محدود سا علاقہ شدت پسندوں کے زیر اثر بچا ہے۔


Share: